مہک صبا نے ڈاکٹروں کو سرجیکل ماسک اورحفاظتی سازوسامان عطیہ کیا

کراچی: معروف فیشن ڈیزائنر مہک صبا نے کووڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو سرجیکل ماسک ، سیفٹی سامان سوٹ ، اور چہرے کی شیلڈزعطیہ کی ہیں۔

ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوران کی زندگیاں تب ہی بچائی جاسکتی ہیں جب ڈاکٹر اور طبی عملہ ناول وائرس کا شکار ہونے کے خوف کے بغیر اس کا علاج مہیا کرسکیں۔ مہک نے طبی پیشہ ور افراد کے لئے ضروری حفاظتی آلہ کا عطیہ دے کر انفرادی سطح پر مثال قائم کر دی ہے۔

اس موقع پر مہک صبا نے کہا کہ قوم کووڈ ۔19 کا مل کر مقابلہ کرے اور مخیر حضرات اور تاجروں کو سامان ، کٹس ، نقد وغیرہ کے ذریعہ انسانیت کو بچانے کے لئے نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں ہمیں مستحق لوگوں کی مدد کرنی چاہیے، ان سے محبت اور مہربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے ہمارے ملک میں 100 میڈیکل پروفیشنلز بشمول ڈاکٹروں اور نرسوں سے مختلف شہروں میں مریضوں کو کورونا کا علاج فراہم  کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اب تک  تین ڈاکٹروں نے اپنی قیمتی جانیں بھی ڈیوٹی کے دوران قربان کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment