اینٹی باڈیز ٹیسٹ: اب پتا لگائیے کہ آپکو کبھی کورونا ہوا تھا یا نہیں

انگلینڈ: حکام  وزارت صحت نے ایک ایسے ٹیسٹ کی منظوری دی ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ کسی شخص کو کبھی کورونا انفیکشن ہوا تھا یا نہیں۔

اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کا کہنا ہے سوٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ ٹیسٹ کورونا کے علاج میں انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔ ٹیسٹ انسان کے جسم میں وہ اینٹی باڈیز تلاش کرتا ہے جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کبھی ان کے جسم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بنائی تھیں یا نہیں۔ حکام کے مطابق اب تک کیے جانے والے ٹیسٹ ناقابلِ اعتبار تھے لیکن یہ پہلا تجربہ ہے جس کی کامیابی کی امید ہے۔اس سے قبل یورپی یونین اور امریکہ کے متعلقہ اداروں نے بھی اس ٹیسٹ کی منظوری دے رکھی ہے۔

اس بارے میں طبی ماہرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک بہت ہی مثبت پیش رفت ہے کیونکہ اس طرح کا انتہائی مخصوص اینٹی باڈی ٹیسٹ دستیاب نہیں جو یہ معلوم کر سکے کہ ماضی میں انفیکشن ہوا تھا یا نہیں۔ لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کسی مریض کو کتنی شدت کا کورونا وائرس ہوا تھا۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5 سے زائد کلینیکل ٹرائلز اب تک منظور ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں برطانیہ اور جرمنی میں بھی اس کے کلینیکل ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment