امریکی صدر نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی کو پھر دہرا دیا کہا کہ چین نے کورونا وبا سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو وہ اس سے تعلقات ختم کر دیں گے۔

اس حوالے سے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ چین سے تعلقات ختم کرنے سے امریکا 500 ارب ڈالر بچا لے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  مزید کہا کہ کورونا وباء کے معاملے پر چین نے بہت مایوس کیا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سےگفتگو کے خواہاں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے۔ دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment