ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس 2020 کیخلاف مسلم لیگ( ن) کے رہنما کی درخواست واپس کر دی گئی


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس 2020 کیخلاف مسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیزکی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مناسب فورم کا استعمال نہیں کیا۔ درخواست میں عوامی مفاد سے متعلق سوالات نہیں اٹھائے گئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز نے ٹیکس  آرڈیننس کیخلاف  درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی اورغیرآئینی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس این آر او ہے۔ آرڈیننس سے امیر طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.