کورونا کا وار: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 77 افراد شکار


پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں سمیت  طبی عملے کے 77 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طبی عملہ کورونا وائرس کے شدید خطرات سے دوچار ہے، اسپتال میں روزانہ6 ایمرجنسی سرجریز کی جاتی ہیں۔ انتظامیہ نے محکمہ صحت سے روزانہ کی بنیاد پر 830 پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹس (پی پی ای) کٹس کا مطالبہ کیا ہے۔مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پی پی ایز سمیت دیگر حفاظتی سامان فراہم نہ کیا گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.