کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 430 نئے کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 37218 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ جسکے مطابق ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعدار و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 تک پہنچ گئی کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 260 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 460 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر 10 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے 14ہزار 99، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13 ہزار 914 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 5 ہزار 423 اور بلوچستان میں 2 ہزار 310 ہے۔ اسلام آباد میں 866 اور گلگت بلتستان میں 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 105 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 33 افراد جاں بحق ہوئَے ہلاکتوں کی تعداد 803 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment