کیا ایمازون کے سربراہ 2026 میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بن جائیں گے؟

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے ممالک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے تو وہیں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بزنس سوفٹ وئیر کا موازنہ کرنے والی سائٹ نے حال ہی میں معروف امریکی جریدے فوربز کا ارب پتی افراد کے پچھلے 5 سالوں کا ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر ارب پتیوں کی سالانہ دولت کی نمو کی شرح کا جائزہ لیا۔ ارب پتی افراد کی 5 سالہ فہرست کے مرتب کردہ ڈیٹا کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس 2026 میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں اور تب ان کی عمر 62 سال ہوگی۔ دوسری طرف اس مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 2036 میں دنیا کے کم عمر ترین کھرب پتی بن سکتے ہیں اور اس وقت ان کی عمر 51 سال ہوگی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے پیشِ نظر تمام تر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس ضمن میں آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کافی اچھا کام کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ جیف بیزوس نے امریکی فوڈ بینک کو 100 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی جو کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کو کھانا کھلانے کا کرنے کا کام کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment