سٹیٹ بینک آف پاکستان: آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

State Bank of Pakistan

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لئےمانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، پالیسی ریٹ 9 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبہ کے پالیسی ریٹ میں 50 سے 150 بیسسز پوائنٹس کمی کے اندازے ہیں،جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 5 فیصد کیا جائے اور اس ریٹ میں آہستہ آہستہ نہیں ایک مرتبہ کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقےبینکوں کو 12 فیصد مارک اپ ادا کررہے ہیں علاوہ ازیں پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کم کرنے کا موڈیز جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment