سماجی دوری: ڈیزائنر نے ڈراؤنے ماسک متعا رف کروا دیے

آئس لینڈ: عالمگیر وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت اور طبی ماہرین نے جہاں ہاتھ دھونا اور دیگر احتیاطیں ضروری قرار دی ہیں، وہیں سماجی دوری برقرار رکھنا بھی اہم ہے۔

اس ہی نظریے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئس لینڈ کی ایک ڈیزائنر نے ماسک کو ڈراؤنی شکل دی ہے۔ جی ہاں عجیب و غریب اشکال پر مبنی ماسک پر کہیں زبانیں لٹکی نظر آتی ہیں تو کہیں بڑے بڑے دانت۔

اس حوالے سے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس ماسک سے لوگوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے آئس لینڈ میں کورونا سے اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1800 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment