وزیر اعظم کی اسپیکر کے پی کے اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات مشتاق احمد غنی نے ابراہیمی ٹرسٹ پشاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔ اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف محکموں سے آڈٹ پیراز کی مد میں 5 ارب روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے دوران کفایت شعاری مہم کے ذریعے تقریبا 12 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

وزیراعظم نے ابراہیمی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کو سراہا اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری خزانے کی بچت کے حوالے سے اقدامات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں