کورونا: امریکی پارلیمنٹ میں 3 کھرب ڈالرز کا بل منظور

واشنگٹن: عالمی وباء کورونا سے نمٹنے کیلیے امریکی پارلیمنٹ میں 3 کھرب ڈالرز کا بل منظور کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے منظور کیے گئے 3 کھرب ڈالرز کے امدادی پیکج کو ہیروز ایکٹ کا نام دیا ہے۔ ہیروزایکٹ  پارلیمنٹ میں 199 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ بل میں ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے لیے ایک کھرب ڈالرز رکھے گئے ہیں۔ امدادی پیکج کے تحت 200 ارب ڈالرز ملازمین کی تنخواہوں اور 75 ارب ڈالرز کورونا ٹیسٹنگ کے لیے مختص کیے گیے ہیں اور 4 افراد پر مشتمل ہر خاندان کے لیے 6 ہزار ڈالرز ہوں گے۔

دریں اثناء حکمران ری پبلکن پارٹی نے نئے امدادی پیکج کو مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 88 ہزار 500 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment