کورونا وائرس از خود نوٹس کیس: 18 مئی کو سماعت ہو گی، سپریم کورٹ

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت 18 مئی کو ہوگی۔

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کریں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال لاہور میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت میں مصروف ہیں۔ دونوں ججز کی عدم دستبابی کے باعث جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس قاضی امین بدستور بنچ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment