ملکی فضائی آپریشن بحال: پہلی پرواز کی بورڈنگ کا عمل جاری


کراچی: کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے بعد اندرون ملک فضائی آپریشن شروع ہو گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے لیے پہلی پرواز کی بورڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی پرواز سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 502 ایک بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8304 جناح ٹرمینل سے ڈیڑھ بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دونوں پروازوں کے مسافر کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، لاہوراوراسلام آباد کی پروازوں کے مسافروں کیلیے بھی بورڈنگ پاسز کا اجراء کردیا گیا ہے۔

روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ سوشل ڈسٹینسنگ کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ مسافروں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں