نازیہ حسن کے والد دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن  کے والد بصیر خان جمعے کے روز دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔

 سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے والد کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے زوہیب حسن نے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی۔ گلوکار زوہیب حسن نے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک الوداعی پیغام بھی لکھا۔ زوہیب حسن نے اپنے الوداعی پیغام میں لکھا کہ ‘میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع’۔

یاد رہے کہ گلوکار زوہیب حسن اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر پروازیں معطل ہیں اور ان کی جانب سے والد کی تدفین میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment