چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1,352 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کورونا کیسز کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں ہوئیں جس سے مجموعی اموات 873 ہوگئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 937 ہوگئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کیس ہیں جن کی تعداد 15 ہزار 590 ہوگئی ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں کورونا کیسز 14 ہزار 584ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں 5ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 544 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد میں 947، گلگت میں 527 اور آزاد کشمیر میں 112 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں 268 ، پنجاب میں 252 کورونا کے مریض جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان میں 36 ، اسلام آباد میں 7، گلگت میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک موت ہوئی۔ کورونا سے متاثرہ 11 ہزار 341 مریض صحتیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment