وزیراعظم نے 20 مئی سے ملک بھر میں 30 ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 20 مئی سے 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی اور حالات سازگار رہے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں بحال کردیں گے۔ 20 مئی سے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے۔ ایس او پیز پر عمل در آمد کے…

مزید پڑھیں

برسلز میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا انوکھا احتجاج

بیلجیئم: عالمی وباء کورونا میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر کام کر رہے ہیں جنہیں اس وباء سے نمٹنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا نہایت ضروی ہے لیکن کئی ممالک میں ان ہیروز کوسہولیات کی فراہمی میں لاپرواہی اور فقدان کا سامنا ہے۔ تفصیل کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ناقص سہولیات اور کم تنخواہیں ملنے کے باعث پریشان حال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بیلجیئم کی وزیراعظم صوفی ویلیئم برسلز میں سینٹ پریئراسپتال کا دورہ کرنے پہنچیں تو اسپتال…

مزید پڑھیں

چین میں پھنسے 274 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پاکستان کے لئے روانہ

چین: کورونا وائرس کے باعث ووہان اورحوبے صوبہ میں پھنسے 274 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی۔ پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ 274 پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جارہا ہے۔کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد یہ ووہان سے پی آئی اے کی پہلی خصوصی مسافر پرواز ہے۔ پرواز سے صرف اشد ضرورت کے تحت وطن واپسی کے منتظر پاکستانی طلباء کو لایا جارہا ہے۔ ووہان شہر کے تمام باشندوں کے لازمی کورونا ٹیسٹ اور…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد:عالمگیر وباء کورونا وائرس سے پوری دنیا میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں اب تک خود اعتمادی، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 18 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔  امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ…

مزید پڑھیں

کنگ آف لپ اسٹک: آپ کیلیے بہترین لپ اسٹک برانڈ متعارف کرایں گے

بیجنگ: دنیا کی مہنگی ترین لپ اسٹک کی آزمائش اور انہیں مشہور کرنے کی ذمے داری کسی خاتون ماڈل کی بجائے ایک مرد وی لاگر نبھا رہے ہیں جنہیں انکی مہارت کی بنا پر ’کنگ آف لپ اسٹک‘ یا ’آئرن لپس‘ کہا جاتا ہے۔ تفصیل کے مطابق لائی چیاقی مہنگے ترین برانڈز کی لپ اسٹک آزماتے ہیں۔ لائی چینی ٹِک ٹاک اور دیگر سوشل نیٹ ورک پر بھی وہ بہت مشہور ہیں۔ لائی جس لپ اسٹک کو پسند کرکے اس کا اقرار کرلیں وہ فوراً مشہور ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ…

مزید پڑھیں

وزڈن کی دہائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شعیب اختر کا نام بھی شامل

کرکٹ کے عالمی جریدے وزڈن( بائبل) نے دو ہزار کی دہائی کیلئے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا، پاکستان سے صرف سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو جنوری2000 سے دسمبر2009 تک ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں چار آسٹریلوی، دو ہندوستانی، دو جنوبی افریقی ، دو سری لنکن ، اور ایک پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ جریدے کی جانب سے بنائی گئی اس ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے شین وارن ،…

مزید پڑھیں

‏ورلڈ چیمپئن کی وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے بڑی اپیل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے لاک ڈاون میں نرمی آرہی ہے اور زندگی کے بیشتر کاروبار کھل گئے ہیں لیکن اب بھی حفاظتی اقدامات کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں۔ اسی اثناء میں اسنوکر کے دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسنوکر کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اپیل کی ہے کہا کہ اس کھیل سے وابستہ افراد ان دنوں بہت مشکل میں ہیں، ان کے لیے اپنا اور گھر والوں…

مزید پڑھیں

شوگر انکوائری کمیشن کو مزید 4 روز کی مہلت مل گئی

Sugar-Pakistan

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے شوگرانکوائری کمیشن کو رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید 4 روز کی مہلت مل گئی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار ہے تاہم اسے مرتب کرنے کے لیے 4 دن دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز کے فرانزک آڈٹ کی تکمیل کے بعد رپورٹ مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ…

مزید پڑھیں

لاک ڈاون میں نرمی: سپریم کورٹ کی ہفتہ اور اتوار کو بھی چھوٹی مارکٹیں کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ملک بھر کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھولی جائیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ کیا ہفتہ اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ عدالت نے چیف…

مزید پڑھیں

ٹائیگر فورس کا عالمی سطح پر خیر مقدم

برطانیہ: عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی جانب سے بنائی گئی پاکستان کی ٹائیگر فورس کا عالمی سطح پر بھی خیر مقدم کیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں لکھا گیا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا اور قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی گئی۔ ٹیلی گراف کے مطابق ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد کر…

مزید پڑھیں

قطر: اب ماسک نہ پہننے پر 3سال قید یا 55 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا

قطر: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ماسک کا استعمال نہایت اہم ہے  اس ہی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے قطر میں ماسک نہ پہننے والےافراد کو تین سال قید یا 55 ہزارامریکی ڈالرجرمانہ کیا جائے گا۔ اس وقت مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا…

مزید پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے خوشی کی نوید، گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے

سندھ: پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق رانجو ون بلاک میں گیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئے۔ نئے ذخائر سے یومیہ 50 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع  کا کہنا ہے گیس ذخائر کے حصول کے لیے 2 ہزار8 سو 35 میڑ کھدائی کی گئی۔ گیس کے کنویئں سے گیس کا پریشر 28 سو 70 پی ایس آیا ہے۔ نئے ذخائر دریافت ہونے سے ملک میں گیس بحران میں کمی آے گی۔

مزید پڑھیں

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد امریکی نو عمر لڑکی کو اعزاز سے نواز دیا

کورونا وائرس سے نمٹنے والے مقامی طبی کارکنان اور فائر فائٹرز کو بسکٹس کے 100 باکس عطیہ کرنے والی پاکستانی لڑکی لیلیٰ خان کے اس کارخیر کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ تفصیل کے مطابق امریکا میں عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ایئرپورٹ: پی آئی اے انجیئرز کی گاڑی کو آگ لگ گئی، 1 شخص جھلس گیا

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر پی آئی اے انجیئرز کی گاڑی کو آگ  لگ گئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک شخص بری طرح سے جھلس گیا جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی گاڑی میں موجود ایک شخص زخمی جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ آگ کریوعملے کی گاڑی کو لگی جس میں دوافراد موجود تھے۔ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی کو آگ مبینہ طور پر…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی، 903 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 اور اموات کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 15 ہزار 446 ،سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6…

مزید پڑھیں

?Covid _19-A Natural Pandemic or A Bio War

Is Covid-19 a natural pandemic or a well – planned conspiracy? Covid_19 is an acronym of Corona Virus Disease and year 2019 (Covid – 19). This virus is eminent now as everyone is familiar with this pandemic these days no matter what their age is. Starting from China, this deadly outbreak persecuted a large number of people by jeopardizing their lives. Just like a wildfire this outbreak spread from one corner of the world to the other and affected people with a fast paced transmission. Keeping abreast of novel Coronavirus…

مزید پڑھیں