اسلام آباد ایئرپورٹ: پی آئی اے انجیئرز کی گاڑی کو آگ لگ گئی، 1 شخص جھلس گیا


اسلام آباد: ایئرپورٹ پر پی آئی اے انجیئرز کی گاڑی کو آگ  لگ گئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک شخص بری طرح سے جھلس گیا جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایپرن ایریا میں پی آئی اے کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی گاڑی میں موجود ایک شخص زخمی جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ آگ کریوعملے کی گاڑی کو لگی جس میں دوافراد موجود تھے۔ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی کو آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فائر بریگیڈ نے گاڑی کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.