قطر: اب ماسک نہ پہننے پر 3سال قید یا 55 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا

قطر: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ماسک کا استعمال نہایت اہم ہے  اس ہی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے قطر میں ماسک نہ پہننے والےافراد کو تین سال قید یا 55 ہزارامریکی ڈالرجرمانہ کیا جائے گا۔

اس وقت مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔

قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزارامریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔

خیال رہے قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک نے کورونا کے بڑھتے ہوَئے کیسز کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment