لاک ڈاون میں نرمی: سپریم کورٹ کی ہفتہ اور اتوار کو بھی چھوٹی مارکٹیں کھولنے کی ہدایت


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ملک بھر کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھولی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ کیا ہفتہ اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری عدالت طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایات طلب کرلی ہیں۔ جسٹس مظہر عالم نے استفسار کیا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیاجواز ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت آج سے ساپنگ مالز کھولنے پرغور کررہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ کورونا وائرس ہفتہ اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے استفسار کیا کہ پشاور میں کتنے شاپنگ مالز ہیں؟ عدالت کو بتایا گیا کہ پشاور میں کوئی شاپنگ مال نہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان میں کوئی مال نہیں جب کہ باقی مارکیٹس کھلی ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.