چین میں پھنسے 274 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پاکستان کے لئے روانہ

چین: کورونا وائرس کے باعث ووہان اورحوبے صوبہ میں پھنسے 274 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ 274 پاکستانی طلبا کو وطن واپس لایا جارہا ہے۔کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد یہ ووہان سے پی آئی اے کی پہلی خصوصی مسافر پرواز ہے۔ پرواز سے صرف اشد ضرورت کے تحت وطن واپسی کے منتظر پاکستانی طلباء کو لایا جارہا ہے۔ ووہان شہر کے تمام باشندوں کے لازمی کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے  پروازآپریشن کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

خیال رہے سفارتخانے کی چار رکنی ٹیم مسلسل پی آئی اے، چینی حکام اور طلبا سے رابطے میں تھی۔ سفارتخانے کا ایک افسر بھی ووہان ایئرپورٹ پر تمام انتظامات دیکھنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment