‏ورلڈ چیمپئن کی وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے بڑی اپیل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے لاک ڈاون میں نرمی آرہی ہے اور زندگی کے بیشتر کاروبار کھل گئے ہیں لیکن اب بھی حفاظتی اقدامات کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں۔ اسی اثناء میں اسنوکر کے دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسنوکر کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اپیل کی ہے کہا کہ اس کھیل سے وابستہ افراد ان دنوں بہت مشکل میں ہیں، ان کے لیے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو چکا ہے اس لیے انہیں کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

‏ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے، مجھ سمیت اسنوکر سے وابستہ افراد ان دنوں بڑی مشکلات سے دوچار ہیں، میں اور دیگر کھلاڑی اس کھیل پر انحصار کرتے ہیں، کلب اور اکیڈمی چلا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنوکر کلب اور اکیڈمیز بند ہیں۔ حکومت ایس او پیز کے مطابق کاروبار کے لیے اجازت دے رہی ہے، لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے، ہمیں بھی کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ہم ایس او پیز کے حوالے سے مزاکرات کرنے لیے تیار ہیں اور یقین دلاتے ہیں حکومت جو بھی ایس اوپیز دے گی ان پر سختی سے عمل کریں گے۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment