کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی، 903 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 اور اموات کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 15 ہزار 446 ،سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540،اسلام آباد میں 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 87 ہزار 335 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 313 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، خیبر پختونخوا میں 318، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 36 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 735 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 9 ہزار431 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں