ٹائیگر فورس کا عالمی سطح پر خیر مقدم

برطانیہ: عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی جانب سے بنائی گئی پاکستان کی ٹائیگر فورس کا عالمی سطح پر بھی خیر مقدم کیا گیا۔

اس حوالے سے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں لکھا گیا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا اور قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی گئی۔ ٹیلی گراف کے مطابق ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد کر رہی ہے۔تحریر میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ توقع سے زیادہ نوجوانوں نے خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کرایا۔

یاد رہے 30 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کو ہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جبکہ ہماری دوسری طاقت یہ ہے کہ پاکستان نوجوان آبادی پرمشتمل ہے۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment