وزڈن کی دہائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شعیب اختر کا نام بھی شامل

کرکٹ کے عالمی جریدے وزڈن( بائبل) نے دو ہزار کی دہائی کیلئے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا، پاکستان سے صرف سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو جنوری2000 سے دسمبر2009 تک ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں چار آسٹریلوی، دو ہندوستانی، دو جنوبی افریقی ، دو سری لنکن ، اور ایک پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ جریدے کی جانب سے بنائی گئی اس ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے شین وارن ، رکی پونٹنگ ، میک گراتھ اور ایڈم گلکرسٹ شامل ہیں۔ بھارت  کے وریندرسہواگ اور راہل ڈریوڈ جب کہ سری لنکا کے سنگا کارا اور مرلی دھرن وزڈن کی ٹیم میں جگہ بنا سکے ہیں۔ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور جیکس کیلس بھی شامل ہیں۔  پاکستان سے صرف سابق اسپیڈ اسٹار شعیب ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے وزڈن نے 2019 میں سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے محمد عباس کو شامل کیا تھا۔ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں بلکہ سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment