امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دے دیا


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) چین کی کٹھ پتلی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے غیرتسلی بخش کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی امداد کم کرنے پر غور کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کو فنڈنگ کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل امریکہ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے فنڈز روک دیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین نواز ہونے کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 4 سو سے 5 سو ملین ڈالر فراہم کرتا ہے جبکہ چین عالمی ادارہ صحت کو صرف 40 ملین ڈالر دے رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روک دیے جائیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.