امریکی صدر کا عالمی ادارہ صحت کو دھمکی آمیز خط ارسال

Donald Trump-India-HCQ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے 30 روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی۔

اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کا اور آپ کے ادارے کی جانب سے وبا پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر غلط اقدام واضح ہے جس کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ادارے کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میری انتظامیہ پہلے ہی آپ سے اس پر بحث کرچکی ہے کہ ادارہ کس طرح بہتر کام کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے تیز کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کا آپشن نہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوورنا وائرس پھیلانے کا الزام چین پر عائد کیا ہے اورساتھ ہی کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment