عید الفطر پر دبئی حکومت کی پاکستانیوں سے خصوصی گزارش

دبئی: حکومت نے پاکستانیوں سے گزراش کی ہے کہ عید الفطر کے  دوران سماجی فاصلے برقرار رکھیں اور ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ عید پر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ کیا جائے گا اور جیل بھی ہو سکتی ہے۔

اس بارے میں دبئی کی حکومت نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے رکھ کر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے گھر والوں، پڑوسیوں، رشتے داروں اور پوری ریاست کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ دبئی میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ ہدایات، گزراشات اور تنبیہہ ایسےموقع پر جاری کی گئی ہے جب عید الفطر چند دن کی دوری پر ہے۔ دبئی کی حکومت نے تمام پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر ملنے جلنے سے گریز کریں اور گھر سے باہر نکلتے وقت چہروں پر ماسک اور ہاتھ پر دستانے پہنیں۔

دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مستقبل میں خدا ہمیں بہت سی عیدوں سے نوازے گا مگر اس سال عید پر سماجی فاصلہ بھی رکھیں اور احتیاط سے کام لیں۔ حکومت نے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی مدد کریں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تمام عبادت گاہیں بند ہیں جب کہ عید کی نماز کے اجتماعات بھی منعقد نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment