کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں نرمی سے پھیلاؤ میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا

Corona Virus

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی پاکستانیوں کے گلے پڑ گئی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صرف سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 841 پاکستانیوں کو کورونا نے ڈس لیا جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار966 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن کے دوران 36 افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 939 ہوگئی ہے۔
کورونا مریضوں کی بات کی جائے تو ان کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 17 ہزار241 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب میں یہ تعداد 15 ہزار، 976 ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے 6 ہزار 230 اور بلوچستان میں 2 ہزار 820 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اسلام آباد میں اب تک ایک ہزار، 34افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کے 550 اورآزادکشمیر میں 115مریض سامنے آئے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 13 ہزار کے قریب کورونا ٹیسٹ ہوئے جبکہ اب تک ہونے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 12 ہزار489 مریض کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment