ماہ رمضان میں بھی این ٹی ایس انتظامیہ خوف خدا سے خالی، لوئر سٹاف کی تنخواہیں روک دیں


اسلام آباد: رمضان المبارک میں بھی  نیشنل ٹیسٹنگ سروس انتظامیہ کو غریب ملازمین پر رحم نا آیا ۔حکومت کے واضع حکم کے باوجود این ٹی ایس سٹاف گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سٹاف نے این ٹی ایس دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے سٹاف کا موقف ہے کہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ والے افسران کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ چند ہزار روپے ماہانہ والے لوئرسٹاف کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ افسران بالا اپنی تنخوایں لینے کے بعد خاموش ہیں اور لوئر سٹاف کی نہ تو کوئی بات سنی جا رھی ہے اور نہ ہی انہیں دفتر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نا ملنے کے باعث انکے گھروں میں فاقے آچکے ہیں۔

دریں اثناء مظاہرین نے ایپل کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس این ٹی ایس کی ورکر دشمنی کا نوٹس لیں اور این ٹی ایس انتظامیہ کو انکی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.