وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، چھ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں افغان سیاسی قیادت کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ لاک ڈاوَن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بندشوں کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو وزیراعظم ریلیف فنڈ سے معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹائیگرفورس ملک بھرمیں متاثرین کا اندراج کر رہی ہے۔ بے روزگار ہونے والے افراد ویب سائٹ کے ذریعے بھی اندراج کراسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرآباد میں بھی ٹائیگر فورس خواتین ونگ بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment