کورونا لاک ڈاؤن: اوبر نے 3000 ملازمین کو فارغ کر دیا

اسلام آباد: آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے مزید 3000 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ کمپنی نے 3000 ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی کی ای میلز بھیج دیں اور کمپنی کے سی ای او نے 45 دفاتر بند کرنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے اوبر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ملازمتوں  میں کمی کا فیصلہ لاک ڈاؤن سے سواریوں کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھرمیں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہفتے قبل بھی اوبر کے 3500 ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کی کمپنی اوبر دنیا بھر میں اپنے29 اعشاریہ 5 فی صد ملازمین کم کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں