بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات، 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

بلوچستان: دہشت گردی کے دو مختلف واقعات کے دوران 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا واقعہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب پیرغائب میں پیش آیا، جب رات کی پیٹرولنگ کے بعد ایف سی کی گاڑی بیس کیمپ کی طرف واپس آتے ہوئے دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور سویلین ڈرائیور سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔  شہداء میں نائب صوبیداراحسان اللہ خان، نائیک زبیر خان،نائیک اعجاز احمد ، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ بلوچستان میں کیچ کے علاقے مند میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی امداد علی شہید ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment