کورونا فنڈ: ہر ایک روپیہ عطیہ کرنے پر 4 روپے شامل کیے جائیں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہےکہ کورونا فنڈ میں ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ‘میں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو ان مستحق افراد کے لیے مختص کیا ہے جوکورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہوگئے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کے تمام ضابطے اس فنڈ کے تحت کیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر لاگو ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment