آن لائن شاپنگ کیلیے نیاء پلیٹ فارم ‘فیس بک شاپ’ متعارف

دنیا کی معروف ترین سوشل نیٹورکنگ سائٹ فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے مختلف اشیاء کی آن لائن ساپنگ کا ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا گیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کی مدد کرنا ہے تا کہ وہ اپنی اشیا یہاں فروخت کر سکیں۔ صارفین کو اس نئے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے فیس بک ایک نیا آئیکون ’’شاپ‘‘ متعارف کرائے گی، جو اس سائٹ کے پیجز پر آنے والے نوٹیفیکشنز اور پیغامات کے آئیکون کے ساتھ نمودار ہوگا۔ یہ نیا آئیکون سوشل میڈیا موبائل ایپلی کیشنز پر اسکرین کے نچلے حصے میں دکھائی دے گا۔

فیس بک شاپ پر استعمال کنندگان مختلف آئٹمز کی تصاویر دیکھ سکیں گے، جو ان کے قریبی اسٹورز پر دست یاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی مطلوبہ مختلف پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات سرچ بھی کرسکیں گے۔

فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا متعارف کردہ نیا پلیٹ فارم آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگا۔جس کے بعد  فیس بک صارفین کو شاپنگ کیلئے دوسری ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز پر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ’شاپ‘ کا آئیکون شروع میں فیس بک اور انسٹاگرام پر نظر آئے اور بعد میں واٹس ایپ اور فیس بک مسنجر پر بھی دستیاب ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے لائیو شاپنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے آپ براہ راست خریداری کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment