امریکی صدر کی دھمکی، عالمی ادارہ صحت کی ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روک دی جائے گی

Donald Trump-India-HCQ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو تجویز دیتے ہوئے یہ کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ڈبلیو ایچ او بہترلائحہ عمل اختیار کرے۔انہوں نےڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو دھمکی آمیز خط لکھا کہا کہ اگر عالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے تیس روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی۔

امریکی صدر کی جانب سے ٹیڈروس ادھانوم کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس سے متعلق غلط اقدامات کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑی ہے۔ عالمی ادارہ صحت یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو چین کی کٹھ پتلی قراردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے غیرتسلی بخش کام کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment