بھارت کا ماضی میں بھی بلوچستان کی دہشتگردی میں ہاتھ رہا ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا ماضی میں بھی بلوچستان کی دہشتگردی میں ہاتھ رہا ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مختلف قسم کی سازشیں کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان اور افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں۔  انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے صدر کو نئی صورتحال سے متعلق ایک خط لکھ رہا ہوں جس میں بتاؤں گا کہ بھارت پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ تلاش کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن رہے، بھارت افغانستان میں امن کی پیش رفت بھی نہیں چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو قیامت برپا کررہا ہے وہ دنیا جانتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.