کورونا کے حملے جاری، ایک دن میں مزید 1932 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمگیر وباء کورونا کے ایک دن میں مزید 1932 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 46 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گے۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک پہنچ گئی۔ اب تک 985 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1932 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریض ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 947 ہے۔ پنجاب میں 16 ہزار 685، خیبرپختونخوا 6 ہزار 554، بلوچستان 2 ہزار 885، اسلام آباد ایک ہزار 138، آزاد کشمیر 133 اورگلگت بلتستان میں 556 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 اموات بھی ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 985 ہو گئی جبکہ اب تک 13 ہزار 101 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment