مرید عباس قتل کیس: اہم ملزم عادل زمان ضمانت پر رہا ہو گیا

سندھ: ہائیکورٹ کی جانب سے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

نیوز رپورٹ کے مطابق عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اس حوالے سے وکیل مدعی کا کہنا ہےکہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment