پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی کی کورونا سے ہلاکت

لاہور: پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کی رکن شاہین رضا کورونا وائرس سے دنیا سے چل بسیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا  کی کورونا وائرس کا شکار ہو کر جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔ شاہین رضا کو 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور کےمیواسپتال ریفر کر دیا گیا، جہاں وہ موت کی آغوش میں چلی گئیں۔

 گوجرانوالا کے ڈپٹی کمشنر آفس مطابق مرحومہ شاہین رضا کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔

یاد رہے شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اےمنتخب ہوئی تھیں اور ان کی عمر تقریبا 60 برس تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment