سعودی وزارتِ انصاف: کوڑے مارنے کی سزا باضابطہ طور پرختم کر دی جائے

سعودی عرب: سعودی عرب کی وزارتِ انصاف کی جانب سےکوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ طور پرختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی وزارتِ انصاف نے کہا کہ’اب کوڑوں کے بدلے جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔‘عرب کے نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر انصاف ولید السمعانی نے گزشتہ روز  تمام عدالتوں کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے اپریل میں ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے تحت کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment