1988 میں اغواء ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا

چین: 32 سال قبل ایک ہوٹل کے باہر سے اغواء ہونے والا بچہ بالآخر والدین کو مل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق 32 سال قبل 1988 میں چینی بچے کو 2 سال کی عمر میں ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا اغوا کیے جانے کے بعد اس لڑکے کو ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیا گیا تھا جس نے اس کی اپنی اولاد کی طرح پرورش کی۔

پولیس کو رواں ماہ اپریل میں بچے کے حوالے سے کچھ اطلاعات موصول ہوئیں کہ چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 1988 میں ایک بچہ لے کر آیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے مغوی کو بازیاب کیا اور تصدیق کی کہ اسی بچے کو ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

برسوں بعد بیٹے سے ملاقات کے بعد والدین اشک بار ہوگئے۔ اس موقع پر ماں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے نوکری چھوڑی دی اور حکام کو ایک لاکھ سے زائد خطوط بھیجے جب کہ کئی مرتبہ متعدد ٹی وی چینلز پر اپنے بچے کی واپسی کے لیے اپیلز بھی کیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment