نظام شمسی کے باہر ایک نیا سیارہ وجود میں آرہا ہے، فرانسیسی ماہرین فلکیات

فرانس: ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نظام شمسی سے باہر ایک سیارے کے گرد نئی دنیا تخلیق ہونے کے شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق نئے ستارے اے بی آریگی کے گرد ذرات اور گیسوں کی دبیز ڈسک کیمرے کی آنکھ میں دیکھی گئی ہے۔ یہ ستارہ زمین سے 520 نوری سال کی مسافت پر ہے  اور اس کے گرد ایک بل کھاتا اسٹرکچر بھی دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس اسٹرکچر کے گرد ایک نئی دنیا تخلیق ہو رہی ہے اور ممکنہ طورپر یہ شواہد ہیں کہ ایک ستارے کے گرد ایک نیا سیارہ وجود میں آرہا ہے۔

خیال رہے یہ منظر یورپین سدرن آبزرویٹری کی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment