کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے ایپل اور گوگل نے نوٹیفکیشن سافٹ ویئر ٹول جاری کر دیا

 عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور گوگل نے نیا سافٹ ویئرٹول جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گوگل اور ایپل نے دنیا کے 22 ممالک میں اسمارٹ فون صارفین کو اپنے قریب کورونا وائرس کا شکار افراد سے آگاہ رکھنے کیلیے ایک  بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر حاصل کرنے والے ملکوں میں امریکا، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، لیٹویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے جاری کردہ سافٹ ویئر ٹول کو استعمال کرتے ہوئے ہر ملک صرف ایک انفرادی نوعیت کی ایپ تیار کرسکے گا جو اس کے شہریوں کو فراہم کی جا سکے گی۔  اگر کوئی شخص یہ بتائے گا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تو بڑی حد تک یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اس سے ممکنہ طور پر کن افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسکے بعد حکومت کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ آیا بیمار شخص کے بارے میں معلومات عوام کو جاری کی جائیں یا نہیں۔ علاوہ ازیں پبلک ہیلتھ اہلکار ان افراد سے رابطہ کرکے ان کے ٹیسٹ کرسکیں گے اور ہدایات جاری کرسکیں گے۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment