وسطی مشی گن میں ایک ہی گھنٹے میں خستہ حالی کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے

مشی گن: دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کی تباہی نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں مشی گن میں آدھی رات کو بارشوں کے باعث خستہ حالی کے شکار دو ڈیم ٹوٹ پھوٹ گئے۔

ڈیم کے ملبے کا کچھ حصے پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہونے سے سیکنڑوں گھر پانی کی زد میں آگئے۔دریں اثناء سیلابی ریلے کے دباو کے باعث قریبی کیمیکل پلاٹ سے لیکج ہونے لگی اور کیمیائی مواد بھی پانی میں شامل ہونے لگا۔

ایک اندازے کے مطابق 10000 افراد کوراتوں رات محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جبکہ سینکڑوں لوگوں نے رات اپنی ہی گاڑیوں میں بند ہو کر کاٹی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment