ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 تک پہنچ گئی


اسلام آباد: لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد سے ہی پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں اور مریض تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار91 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا 6 ہزار 815 اور بلوچستان میں 2 ہزار 968 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 579، اسلام آباد ایک ہزار 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں وائرس سے اب تک 14 ہزار 115 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں