دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی

عالمی وباء کورونا وائرس تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے دنیا بھرمیں متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اب تک تین لاکھ انتیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تفصیل کے مطابق بیس لاکھ اکیس ہزارسے زائد افراد  کورونا مرض کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے۔ امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد چورانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے اور پندرہ لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ روس میں وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برازیل موذی مرض سے متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 357 ہوگئی ہے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار894 ہوگئی ہے۔

اسپین میں تقریبا اٹھائیس ہزار افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے ہیں جب کہ2 لاکھ79 ہزار524 متاثر ہیں۔ وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ  لوگوں کی جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات پینتیس ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment