اسلام آباد ہائیکورٹ: چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا جائے

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 67 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کاون ہاتھی کو 30 دن کے اندر محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے۔ کاون نے مرغزار چڑیا گھر میں تین دہائیوں سے بہت تکلیف برداشت کر لی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ کاون ہاتھی سے متعلق وائلڈ لائف بورڈ سری لنکن ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کرے اور کاون کو ملک کے اندر یا بیرون ملک جہاں بھی ممکن ہو پناہ گاہ میں منتقل کیا جائے۔

  ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا چڑیا گھر بنیادی ضروریات اور سہولیات نہیں رکھتا۔ مرغزار چڑیا گھر میں قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment