سپریم کورٹ: 44 ہزار 658 زیر التوا مقدمات،سائلین پریشان

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں 44 ہزار 658 زیر التوا مقدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کو زیر التوامقدمات کی تعداد 44 ہزار 462 تھی پھر یکم مئی سے 15 جولائی تک 196 کیسز کا اضافہ ہوا جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد 44 ہزار 658 ہو گئی۔  کورٹ  نے یکم مئی سے 15 مئی تک 366 کیسز نمٹائے جبکہ 562 نئے کیسز کا اندراج ہوا۔ ملک بھر میں انصاف کی تیز ترین فراہمی کیلئے373 ماڈل کورٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار دونوں ہی کیسز کو نمٹانے میں پیش پیش رہے ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں تقریبا دو ماہ تک چھوٹی بڑی تمام عدالتیں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث بند رہتی ہیں اور اس دوران زیر التوا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ عدالتوں میں تعطیلات کے سبب سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment