نااہلی کیس میں وزیر قانون پنجاب کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا


اسلام آباد: وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کو نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لیے 3 جون کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیشی کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  کی اہلیہ سیمل وحید نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی نااہلی کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.