پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے جن کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ 2 ہزار 603 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونی والی اموات ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ ملک بھر میں 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار67 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد 19 ہزار 924 سندھ میں ہے، پنجاب میں 18 ہزار 455 جبکہ خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 155 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 3 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 15 ہزار 201 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment